جوبائیڈن کا سعودی عرب کے دفاع اور بھرپور حمایت کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دفاع اور اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیاہے۔

جوبائیڈن کا سعودی عرب کے دفاع اور بھرپور حمایت کا اعلان

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے جو یمن میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے امریکا کے فعال کردار کی طرف اشارہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کے پہلے دورے میں سفارتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یمن کی خانہ جنگی نے انسانی اور اسٹریٹیجک تباہی کو جنم دیا ہے، اب اس جنگ کو ختم ہونا ہے لہٰذا امریکا سعودی عرب کی زیرنگرانی ہونے والے فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کرے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب میزائل حملوں کا سامنا کرتا ہے اور اسے ڈرون حملوں سمیت مختلف ممالک میں ایران کی حمایت یافتہ فورسز سے دیگر خطرات کا سامنا بھی ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کی خود مختاری، زمینی سالمیت کے دفاع اور اس کے عوام کی حفاظت کے لیے اس سے تعاون اور مدد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے اور خاص طور پر سعودی سرزمین کے خلاف خطرات پر اس کے دفاع میں جوبائیڈن کے بیان کو سراہا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0