جو بھی حربہ اپنائیں، این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم کا پی ڈی ایم جلسے پر ردعمل

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جو بھی حربہ اپنائیں، این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم کا پی ڈی ایم جلسے پر ردعمل

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالا اور جلسے کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مجھے بلیک میل کرکے لوٹی رقم بچانا چاہتے ہیں، بے تحاشہ رقم جمع کرکے کورونا کے دنوں میں لوگوں کی زندگیوں اور صحت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر اعادہ کرتا ہوں ان کو این آر او نہیں دوں گا، مستقبل میں بلیک میلنگ کا جو بھی حربہ پی ڈی ایم اپنائے این آر او نہیں دوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کیلئے پیغام بالکل دو ٹوک اور واضح ہے،  لوٹ مار کرنے والے جو بھی حربہ اپنائیں میری حکومت این آر او نہیں دے گی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0