جیس کے واسطے ہوے تھے کافر وہ کافر مسلمان ہوگیا۔۔

جیس کے واسطے ہوے تھے کافر وہ کافر مسلمان ہوگیا۔۔
ایک خبر کے مطابق یو اے ای میں کچھ اسلامک لاز میں نرمی کرنے کا اعلان کردیا اس اعلان میں جن 3 اسلامک لاز کو نرم کیاگیا وہ مندرجہ ذیل ہیں-
1- مجاز جگہوں پر بغیر لائسینس شراب رکھنے اور خرید و فروخت کی اجازت
2-بغیر شادی کے کپل ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں-روم ، مکان یا فلیٹ شیئر کرسکتے ہیں
3-خواتین کو ہراس کرنے والوں کے لیئے سزایئں مزید سخت کردی گئی
4-طلاق، علیحدگی اور وراثت کے قوانین میں تبدیلیاں کردی گئی
مجھے قانون نمبر 3 اور 4 پر کوئی اعتراض نہیں- لیکن قانون نمبر 1 اور قانون نمبر 2 پر اعتراض ہے- میں ان قوانین پر نرمی میں صرف 2 باتیں کہنا چاہوں گا
پہلی ان فیس بکی مجاہدین سے جو یو اے ای یا سعودی عرب جیسی جگہوں پر بیٹھ کر پاکستان میں تحفظ اسلام کے ٹھیکدار بننے کی کوشش میں ہلکان ہوئے جارہے- کہ تمہارے اصل امتحان اور جہاد کا وقت اب شروع ہوا چاہتا ہے- اور دیکھتے ہیں تم اس پر کتنی کھپ مچاتے ہو-
اور دوسرے ان ملکوں کے گماشتے جو ہمارے پاکستان میں بیٹھ کر ان کے ریال حلال کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں کہ اب اس کو ڈیفینڈ کرکے دکھاؤ-
جبکہ ایک عام پاکستانی کی حثیت سے مجھے اس پر ایک وہی شعر یاد آتا ہے
چھوڑ کر سب دین و ایمان جس کے واسطے
ہوئے تھے کافر وہ کافر مسلمان ہوگیا
یا اگر اس کو مزید آسان لفظوں میں بیان کیا جائے تو آنٹی نصیبو کی زبان میں یہ کچھ یوں بنتا ہے-
:آگاں لا کے سانوں فرقہ واریت دیاں تے آپ ہن مٹھی نیند سوناں اے"

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0