حمزہ علی عباسی کا بیٹا نہایت ہی پٴْرسکون بچہ ہے، ہمایوں سعید

جب میں مصطفی کو گود میں لیا تو اس میں حیرت انگیز خوشی کا احساس تھا ، اداکار

حمزہ علی عباسی کا بیٹا نہایت ہی پٴْرسکون بچہ ہے، ہمایوں سعید

معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی کا بیٹا مصطفی نہایت ہی پٴْرسکون بچہ ہے۔انسٹاگرام اکائونٹ پر اداکار حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفی کیساتھ اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں ہمایوں سعید کے ساتھ اٴْن کی اہلیہ ثمینہ اور ثناء شاہنواز بھی موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں ہمایوں سعید نے مصطفی حمزہ عباسی کو گود میں بیٹھایا ہوا ہے جبکہ مصطفی اداکار کے ساتھ بہت خوش نظر آرہا ہے۔

ہمایوں سعید نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشاء اللہ مصطفی حمزہ عباسی ایک پیارا اور پٴْرسکون بچہ ہے‘۔اداکار نے کہا کہ ’جب میں نے اسے گود میں لیا تو اس میں حیرت انگیز خوشی کا احساس تھا جس کے بعد مجھے اچانک احساس ہوا کہ حمزہ نے ناصرف شادی کی ہے بلکہ اس کا ایک خوبصورت سا بیٹا بھی ہے‘۔اٴْنہوں نے حمزہ علی عباسی کے اہلخانہ کے لیے دٴْعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اہلخانہ کو نظرِ بد سے بچائے اور مصطفی کو ڈھیروں خوشیاں، کامیابیاں اور صحت و تندرستی عطا کرے آمین‘۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0