حکومت آخری دنوں پر آچکی، انشاء اللہ اب راج کرے گی خلق خدا، مریم نواز

اب دھاندلی رہے گی، نہ دھاندلی کی پیداوار عمران خان رہے گا، گلگت بلتستان نے فیصلہ دے دیا، دھاندلی سے ہرایا گیا تو نتائج نہیں مانیں گے۔ اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب

حکومت آخری دنوں پر آچکی، انشاء اللہ اب راج کرے گی خلق خدا، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت آخری دنوں پر آچکی، اب راج کرے گی خلق خدا، انشاء اللہ اب دھاندلی رہے گی، نہ دھاندلی کی پیداوار عمران خان رہے گا،گلگت بلتستان نے فیصلہ دے دیا، دھاندلی سے ہرا یاگیا تونتائج نہیں مانیں گے۔انہوں نے اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکردو کے عوام نے مریم نواز تیری آواز کا نعرہ لگا کر ہمیشہ کیلئے ساتھ باندھ لیا ہے۔
مریم نواز اللہ کو گواہ بنا کر کہتی ہے نوازشریف کی طرح عوامی خدمت کروں گی۔ گلگت بلتستان میں عوامی جذبے کو دیکھ کر اگر دھاندلی سے ہرا دیا گیا، تو گلگت بلتستان اور پاکستان اس رزلٹ کو نہیں مانے گا۔ اسکردو کے لوگوں کہا جاتا ہے کہ گلگت بلتستان ہمیشہ وفاقی حکومت کے ساتھ جاتا ہے، کیا گلگت بلتستان جاتی ہوئی حکومت کے ساتھ جائے گا؟جس کی دنوں میں چھٹی ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ڈھائی سال قبل دھاندلی سے آئے تھے تو ڈھائی سال میں حالت ہوگئی ہے کہ جگہ جگہ گھبرائے گھبرائے پھر رہے ہیں، کہتے ان کے جلسوں سے میرے وزراء کوپریشانی ہوتی ہے۔ تمہیں پریشانی ہونی چاہیے عوام تمہارا گھیراؤ کرکے تمہیں گھر چھوڑ کر آئیں گے۔عمران خان اورموجودہ حکومت اس لیے مجرم نہیں کہ ووٹ پر ڈاکہ ڈالابلکہ اس لیے مجرم ہے کہ اس حکومت نے لوگوں کے گھروں سے روٹی سکون، نوکریاں خوشیاں چھین لی ہیں۔

اب حکومت جب اپنے آخری دنوں پر آچکی ہے انشاء اللہ نہ دھاندلی رہے گی، نہ دھاندلی کرنے والے رہیں گے، نہ دھاندلی کی پیداوار عمران خان رہے گا، اب راج کرے گی تو خلق خدا انشاء اللہ۔ گلگت بلتستان کا چپہ چپہ گلیاں جس طرح گواہی دے رہی ہیں، اسی طرح عوام بھی گواہی دے رہی ہے کہ نوازشریف کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ پاکستان کی بیماریوں کا علاج صرف نوازشریف کے پاس ہے۔

آج جب تمہیں سمجھ آگئی ہے کہ ایک پیج پر اور دھاندلی کے باوجوداگر ڈھائی سال تمہاری یہ حالت ہوگئی ہے تو نوازشریف اور عوام کے بیچ سے ہٹ جاؤ، نوازشریف اور عوام کو ملکر ملک کی خدمت کرنے دو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پاکستان میں پہلا سال تھا کہ ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں۔ فیصلہ صرف اللہ کا چلتا ہے، جب تم ایوانوں میں بیٹھ کر کہتے ہو، ہم نوازشریف کی سیاست کو مٹا دیں گے، یہ شرک ہے، یہ طاقت صرف اللہ کے پاس ہے۔آج تمہاری ساری طاقتیں ، ساری دھاندلیوں کے باوجود اللہ نے تمہاری آواز بند کردی ہے۔ پوری دنیا میں ایک ہی آواز گونج رہی ہے اس کا نام نوازشریف ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0