دنیا بھر میں اے سی سی اے ٹاپر زارا نعیم کس پاکستانی کرکٹر اور امپائر کی بھتیجی ہیں؟

حال ہی میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرکے پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

دنیا بھر میں اے سی سی اے ٹاپر زارا نعیم کس پاکستانی کرکٹر اور امپائر کی بھتیجی ہیں؟

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زارا نعیم ڈار سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر علیم ڈار کی بھتیجی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے زارا نعیم ڈار کو اپنی بھتیجی کے طور پر متعارف کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

علیم ڈار کا کہنا تھا کہ زارا نعیم ڈار نے دنیا بھر میں اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرکے ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو کہ ہمارے خاندان سمیت پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

علیم ڈار نے کہا کہ زارا کی طرح پاکستان کے تمام نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبوں میں کام کرکے پاکستان کا نام مزید روشن کرنا چاہیے۔

 زارا نعیم کا تعلق پاکستان کے فوجی گھرانے سے ہے اور وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ علیم ڈار کا شمار دنیا کے بڑے امپائروں میں کیا جاتا ہے اور انہیں آئی سی سی کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ کے فائنل سمیت دیگر اہم میچز کی امپائرنگ کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0