دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری، امریکا میں کیسز ایک کروڑ 69 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے اور امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری، امریکا میں کیسز ایک کروڑ 69 لاکھ سے تجاوز

امریکا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بھارت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے جہاں وائرس سے مجموعی طور پر 99 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ بھارت میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے۔

دنیا بھر میں برازیل کورونا سے متاثرہ تیسرا ملک ہے جہاں کل کیسز کی تعداد 69 لاکھ 29 ہزار سے زائد اور اموات ایک لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہیں۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 371 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ جرمنی میں 478 اموات کے بعد ہلاکتیں 22800 سے زائد اور برطانیہ میں 200 اموات کے بعد ہلاکتیں 64 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0