دوسری عالمی جنگ میں حصہ لینے والے برطانیہ کے کیپٹن سرٹام مور کورونا سے ہلاک

دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والےبرطانیہ کے کیپٹن سرٹام مور کورونا سےانتقال کرگئے۔

دوسری عالمی جنگ میں حصہ لینے والے برطانیہ کے کیپٹن سرٹام مور کورونا سے ہلاک

وبا کے دوران کیپٹن ٹام مور نے این ایچ ایس کی چیریٹی کے لیے 33 ملین پاؤنڈ جمع کرکے لوگوں کے دل جیتے تھے۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا سے مزید ساڑھے 1400 اموات ہوئیں اور  16ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں  جب کہ ویکسین لینے والوں کی تعداد 10ملین ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں امریکا میں کورونا سے 2 ہزار سے زائدہلاکتیں ریکارڈ کی گئی جب کہ 71 ہزار نئے کیسز  بھی سامنے آئے۔

ادھر طبی ماہرین نے روسی کورونا ویکسین کوموثر اور محفوظ قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اسپٹنک فائیو 91 اعشاریہ 6 فیصد موثرہے اورقیمت صرف10ڈالر ہے۔

بھارت اور جنوبی کوریا سمیت 50 ممالک ویکسین کے لیے روس کو آرڈر دے چکے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0