رابی پیرزادہ کا مادرِ ملت فاطمہ جناح کی پینٹنگ بناکر خراجِ عقیدت

’کاش ہم اپنے ہیروز کو یاد رکھیں ،اٴْنہیں وہ اہمیت دیں جس کے وہ حقدار ہیں، سابق گلوکارہ

رابی پیرزادہ کا مادرِ ملت فاطمہ جناح کی پینٹنگ بناکر خراجِ عقیدت

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پینٹنگ بناکر اٴْنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر اٴْس نایاب پینٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اٴْنہوں نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر بنائی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ ہاتھ میں برش لیے پینٹنگ تھامے بیٹھی ہیں جبکہ محترمہ فاطمہ جناح کی پینٹنگ بنانے کی وجہ سے رابی پیرزادہ کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔رابی پیرزادہ نے پینٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح ایک بہادر خاتون تھیں اور میں نے اٴْن کی پینٹنگ بہت دل سے بنائی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’کاش ہم اپنے ہیروز کو یاد رکھیں اور اٴْنہیں وہ اہمیت دیں جس کے وہ حقدار ہیں۔‘رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’شاید اس پینٹنگ کو کوئی نہ خریدے لیکن یہ میری طرف سے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو سلام ہے‘۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0