راولپنڈی میں پیرودہائی بس اسٹینڈ پر دھماکا، 4 زخمی

راولپنڈی میں پیرودہائی بس اسٹینڈ پر رکشہ میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی میں پیرودہائی بس اسٹینڈ پر دھماکا، 4 زخمی

پولیس کے مطابق اب تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی جب کہ ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا چنگچی رکشہ میں ہوا ہے اس لیے یہ ممکنہ طور پر سیلنڈر کا دھماکا نہیں ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0