راکھی ساونت اور شوہر کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

بالی وڈ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کے شوہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی سے قبل راکھی سے کبھی نہیں ملے تھے۔

راکھی ساونت اور شوہر کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

راکھی کے شوہر رتیش نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری لو اسٹوری اور شادی کی کہانی پر ایک فلم بنائی جاسکتی ہے جو دوسری فلموں کے مقابلے زیادہ مقبول ہوگی۔

راکھی کے شوہر نے بتایا کہ راکھی ساونت ایک بہت اچھی بیوی ہے کیونکہ وہ میرا بہت خیال رکھتی ہے، میرا خیال تھا کہ میری شادی کا اعلان میرے بزنس پر اثر انداز ہوگا کیونکہ میں اس وقت ایک دو دفاعی منصوبوں پر کام کررہا تھا، ساتھ ہی ایرواسپیس سیکٹر پروجیکٹ پر کام کرنے کی غرض سے حکومت سے منسلک تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے راکھی سے کہا کہ ہماری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوں اور اس نے مثالی بیوی کی طرح ایسا ہی کیا۔

راکھی سے محبت اور شادی سے متعلق ان کے شوہر نے بتایا کہ یہ پہلی نظر کی محبت ہے، اس سے پہلے ہم ایک دوسرے سے ملے بھی نہیں تھے، ہم صرف فون پر بات کیا کرتے تھے اور جب ہم ایک دوسرے سے ملے تو ہم نے 2 سے 3 دن میں شادی کرلی۔

رتیش کا کہنا تھا کہ اپنی محبت اور خلوص سے شادی کے بعد راکھی نے مجھ سمیت میرے گھر والوں کا بھی دل جیت لیا ہے۔

واضح رہے کہ راکھی نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی جن کی شادی کی تصاویر اس وقت میڈیا پر وائرل نہیں ہوئی تھیں

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0