رنبیر کی والدہ نے اداکار کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کے کورونا میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس حوالے سے اداکار یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

رنبیر کی والدہ نے اداکار کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

اب اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے بیٹے کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’آپ لوگوں کی نیک تمناؤں کا بے حد شکریہ، رنبیر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس کی دوائیاں جاری ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ رنبیر نے تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ 

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0