رواں برس کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

رواں برس کا چوتھا اور آخری پینمبرل چاند گرہن آج ہوگا۔

رواں برس کا چوتھا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

کراچی یونیورسٹی اورانسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینیٹری آسٹروفزکس کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ رواں سال چوتھا اور آخری چاند گرہن آج دوپہر پاکستانی وقت کے مطابق 12 کر 32 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن کو جنوبی ،شمالی امریکا،آسٹریلیا سمیت ایشیائی ممالک میں دیکھا جائے گا جب کہ پاکستان میں چاند گرہن نظر نہیں آئےگا۔

ڈاکٹر اقبال کے مطابق چاند گرہن دوپہر 2 بجکر 32 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور 4 بجکر 53 منٹ پر  ختم ہوجائے گا جب کہ چاند گرہن کی کل مدت 4 گھنٹے21 منٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں سال اس سے قبل 10 جنوری ،5 جون اور 4 جولائی کو ہوا تھا

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0