رواں سال اب تک 6 ارب سے زائد کی پلی بارگین کی گئی: نیب لاہور

قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہورکا کہنا ہے کہ 20 سال میں کرپٹ عناصر سے 32 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ روپے پلی بارگین کےذریعے اکٹھے کیے گئے.

رواں سال اب تک 6 ارب سے زائد کی پلی بارگین کی گئی: نیب لاہور

نیب لاہور نے 20 سال میں کرپٹ عناصر سے ریکوری کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق 2017 سے 2020 تک 14 ارب 99کروڑ روپے پلی بارگین کے ذریعے اکٹھے کیے گئے جب کہ 2020 میں اب تک6 ارب 18 کروڑ 94 لاکھ روپےکی پلی بارگین کی جاچکی ہے۔

نیب لاہور کے مطابق 2017 میں 2 ارب 71 کروڑ 54 لاکھ، 2018 میں 3 ارب 28 کروڑ 64 لاکھ اور 2019 میں 2 ارب 80 کروڑ 2 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0