سارے نہیں صرف 2 سلیکٹرز حکومت کی بس کو دھکا لگا رہے مگر چل نہیں پارہی، مریم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملتان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ سارے نہیں صرف دو سلیکٹرز مل کر حکومت کی بس کو دھکا لگا رہے ہیں مگر بی آر ٹی کی طرح یہ بس بھی نہیں چل پارہی۔

سارے نہیں صرف 2 سلیکٹرز حکومت کی بس کو دھکا لگا رہے مگر چل نہیں پارہی، مریم

ملتان  کے گھنٹہ گھر چوک پر جلسہ عام سے خطاب میں مریم نواز کا  کا کہنا تھا کہ ملتان والوں آپ کی بہادری کی قائل ہوگئی ہوں اور سلام پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کے دکھ کے سامنے ہمارے دکھ کچھ نہیں، نواز شریف نے کہا عوام کے دکھوں پر اپنے ذاتی دکھ قربان، آج عوام کے روزگار چھن جانے اور کاروبار کو تالا لگ جانے کا غم ہے، آج روٹی 30 روپے ہوجانے اور چولہے ٹھنڈے ہوجانے کا غم ہے، عوام کے گھروں میں غموں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ دشمن بھی کسی کو دے تو ظرف والا دے، ہمارا المیہ یہ ہےکہ ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا۔

میرے والد لندن میں کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے: مریم کا طنز

مریم نواز نے ذاتی حملوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایک خاتون وزیر نےکہاکہ نوازشریف نے اپنی ماں کی لاش پاکستان پارسل کردی، میرے والد لندن میں کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، نوازشریف جیسا فرماں بردار بیٹا پورے پاکستان میں ڈھونڈ کر لاؤ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹوکی پھانسی کے بعد ان کے خاندان کو جنازہ پڑھنےکی اجازت نہیں دی گئی، اکبر بگٹی کوقتل کیاجاتاہےاوران کے اہل خانہ کوجنازہ پڑھنےکی جازت نہیں دی گئی، محترمہ بےنظیربھٹوکوشہید کیاجاتاہےاورقاتلوں کو ملک سے باہر فرار کرادیا جاتا ہے، کیا کوئی مشرف کو ایک دن بھی جیل میں رکھ سکا؟  کیا کسی میں اتنی جرأت ہےکہ مشرف کوپاکستان واپس لاسکے؟

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0