سعودی عرب نے غیر ملکی پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی

سعودی عرب نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث غیر ملکی پروازوں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔

سعودی عرب نے غیر ملکی پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آج سے تمام پی آئی اے پروازوں پر مسافر سعودی عرب جا سکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی پروازوں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل مسافر صرف سعودی عرب سے پاکستان آ سکتے تھے لیکن انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں تھی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مسافر سفر سے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کر ائیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0