سلمان خان کس کی موت پر افسردہ ہیں؟

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو کی ٹیلنٹ مینیجر کے اچانک انتقال سے جہاں شو سے وابستہ شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا تھا وہیں شو کے میزبان سلمان خان کو بھی اس خبر نے رنجیدہ کر دیا ہے۔

سلمان خان کس کی موت پر افسردہ ہیں؟

گزشتہ دنوں بگ باس 14 کی شوٹنگ سے واپس گھر جانے والی شو کی ٹیلنٹ مینیجر پستا ڈھکڑ ایک روڈ حادثے میں چل بسیں۔

بگ باس ٹیم کی اہم رکن کی ناگہانی موت پر شو سے وابستہ ہمانشی کھرانا، شہناز گِل، دیولینا اور کامیا پنجابی کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

اب بگ باس کے میزبان سلمان خان کی جانب سے بھی پستا ڈھکڑ کے انتقال پر ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے پستا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں 'ریسٹ ان پیس' بھی لکھا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0