سوچتی تھی کامیاب کیرئیر کے باوجود شادی کیوں ناکام ہوئی: زینب قیوم

معروف اداکارہ زینب قیوم کا کہنا ہے کہ ان کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی۔

سوچتی تھی کامیاب کیرئیر کے باوجود شادی کیوں ناکام ہوئی: زینب قیوم

اداکارہ زینب قیوم نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کے دوران اپنی شادی اور طلاق سے متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ آغاز سے ہی پرانی سوچ کی حامل ہیں، بچوں اور فیملی کی خواہش میں 11 سال قبل 2010 میں شادی کی اور دبئی چلی گئی جس کے بعد ہم لندن منتقل ہوگئے۔

اداکارہ کا کہنا

تھا کہ میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت ہی اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔

زینب قیوم نے بتایا کہ خود پر طلاق کی مہر لگنے کے بعد میں دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ ایک کامیاب کیرئیر کے باوجود میں شادی جیسے بندھن کو نبھانے میں ناکام ہوگئی۔

اداکارہ نے کہا کہ اب ایسے حالات تبدیل ہوگئے ہیں کیوں کہ میرا خیال ہے کہ اللہ نے میرے نصیب میں اب تک صبر لکھا ہے لیکن کئی لڑکیاں ایسی ہیں جو طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرکے ایک خوشحال زندگی گزاررہی ہیں۔

 واضح رہے کہ زینب قیوم ایک زمانے میں پاکستان کی سپر ماڈل رہ چکی ہیں اور اب پاکستانی ڈراموں میں بڑی عمر کی خواتین کے کرداروں میں نظر آتی ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0