سپر ہائی وے پر معروف ہاؤسنگ سوسائٹی کے فلیٹ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

کراچی میں سپرہائی وے پر معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سپر ہائی وے پر معروف ہاؤسنگ سوسائٹی کے فلیٹ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ سپر ہائی وے پر نجی ہاؤسنگ اسکیم میں رہائشی عمارت کے چوتھے فلور کے اندر ایک نوجوان نے اسلحے کے زور پر گھر میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنالیا۔

 اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، موقعے پر موجود شوکت حیات نامی شخص نے بتایا کہ یرغمال بنانے والا ان کا بیٹا 28 سالہ شمائل ہے جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ، وہ اس سے قبل بھی ناقابل برداشت حرکتیں کرچکا ہے۔

 تاہم اسی دوران فائرنگ کی آواز آئی اور پولیس فلیٹ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ شمائل نے اپنی ماں 45 سالہ سلمیٰ اور گھریلو ملازم 24 سالہ فاروق کھوسہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اس کے بعد اپنے آپ کو بھی گولی مارلی۔

تینوں کو شدید زخمی حالت میں ہاؤسنگ کے اندر قائم اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ تینوں ہی دم توڑ گئے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0