سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز میں اہم دہشت گرد کمانڈرسید رحیم سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں میرعلی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشنز میں 5 دہشت گرد مارے گئے جن میں کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک دہشت گرد کمانڈر سید رحیم 2007 سے اب تک سیکیورٹی فورسزپر 17 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا جبکہ دہشت گرد سید رحیم وانا اور میرعلی میں دو خودکش مراکز کا انچارج بھی تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک دشمن ایجنسیوں نے دہشت گرد کمانڈر سید رحیم کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کی ریکروٹنگ کا ٹاسک دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیدرحیم میرعلی میں 4 قبائلی عمائدین  اور شمالی وزیرستان میں ایک کمپنی کے 3 انجنئیرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ نور خیسور میں سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0