شاداب خان کا خلا پُر کرنے کیلیے زاہد محمود مضبوط امیدوار

لاہور: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انجرڈ شاداب خان کا خلا پْر کرنے کیلیے زاہد محمود مضبوط امیدوار ہیں۔

شاداب خان کا خلا پُر کرنے کیلیے زاہد محمود مضبوط امیدوار

جنوبی افریقہسے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے،بابر اعظم کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی ٹانگ کے پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے تھے۔

آل راؤنڈر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،ان کا خلا پْر کرنے کیلیے ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والے زاہد محمود مضبوط امیدوار ہیں، دوسری جانب بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی سے محروم ہونے والے اوپنر فخرزمان کی واپسی ہوگی، ان کی جگہ سنبھالنے والے عبداللہ شفیق انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ برداشت نہیں کرپائے تھے۔

اوپنرز شرجیل خان اور ذیشان ملک، مڈل بیٹسمین صہیب مقصود، وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان سمیت چند کھلاڑیوں کے نام  زیر غور ہیں، وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیے جانے والے محمد حفیظ کا 3 فروری کو وطن واپس آکر لاہور میں تربیتی کیمپ کیلیے اسکواڈ کو جوائن کرنا مشکل ہے، آل راؤنڈر کو تاخیر سے شامل ہونے کی اجازت دینے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں،عدم دستیابی کی صورت میں متبادل ناموں پر غور کیا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان پہلے ٹیسٹ کے دوران ہی متوقع ہے۔

کرکٹرز کی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکے کوچز کی زیرنگرانی شروع ہوجائے گی،کپتان بابر اعظم سمیت ٹی ٹوئنٹی کیلیے منتخب چند پلیئرز راولپنڈی میں 4سے 8فروری تک شیڈول ٹیسٹ کھیل کر انھیں جوائن کرلیں گے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0