شاعر جون ایلیا کا 89 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

کراچی: اردو ادب کے معروف شاعر جون ایلیا کا 89واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

شاعر جون ایلیا کا 89 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

جون ایلیا کا اصل نام سید جون اصغر تھا، وہ 14 دسمبر 1931 کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے امروہہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد علامہ شفیق حسن ایلیا اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے جبکہ اردو کے نامور دانشور سید محمد تقی اور معروف شاعر رئیس امروہوی ان کے بڑے بھائی تھے۔ جون ایلیا خود بھی اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبانیں جانتے تھے۔انھیں فلسفہ تاریخ ،منطق اور یورپی ادب پر وسیع دسترس حاصل تھی۔ جون ایلیا نے معروف کالم نگار و افسانہ نگار زاہدہ حنا سے شادی کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی۔

جون ایلیا کے شعری مجموعے شاید، یعنی، لیکن، گمان اور گویا کے نام سے شائع ہوئے ہیں، حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 2000 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ 8 نومبر 2002 کو اردو کے جون ایلیا نے کراچی میں وفات پائی اور سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

جون ایلیا کی شاعری خصوصاً محبوبہ کو مخاطب کر کے کی جانے والی شاعری نوجوانوں کو متوجہ کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جون ایلیا کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0