شام میں 3 بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے کورونا سے ہلاکت مشہور کردی

دمشق: شام میں 3 بھائیوں نے اپنی بہن کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد مشہور کردیا کہ بہن کی ہلاکت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے۔

شام میں 3 بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے کورونا سے ہلاکت مشہور کردی

عالمی خبر رساں ادارے شام میں تین بھائیوں نے محلے میں مشہور کردیا کہ ان کی بہن کی موت کورونا سے واقع ہوگئی ہے، بہن کی تدفن بھی کردی تاہم کسی طرح یہ بات پولیس تک پہنچی تو معاملہ کچھ اور نکلا۔

پولیس نے تینوں بھائیوں نے میڈیکل رپورٹس طلب کی جس سے ان کا جھوٹ پکڑا گیا، ایک بھائی نے دوران تفتیش بہن کو دیگر دو بھائیوں کی مدد سے گولی مار کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے فیملی تنازع پر بہن کو گولیاں مار کر قتل کیا اور پولیس سے بچنے کے لیے بہن کے کورونا سے ہلاکت کی افواہ پھیلائی۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0