شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پروازوں اور موٹر وے گاڑیوں کیلیے بند

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث اسلام آباد لاہور موٹر وے ایم ٹو کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پروازوں اور موٹر وے گاڑیوں کیلیے بند

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفرہے جبکہ چھانگا مانگا، کنگن پور اور کھڈیاں میں بھی دھند ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دوران سفر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پروازوں کے لیے جزوی طور پر بند کر دیا گیا، صرف آئی ایل ایس کیٹ تھری طیاروں کو آپریٹ کرنے کی اجازت ہے۔

شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں دیگر شہروں کی جانب موڑ دی گئی ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0