شکی بیوی اپنی تصویر نہ پہچان سکی، موبائل میں تصویر دیکھ کر شوہر پر حملہ کردیا

میکسیکو میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں شکی بیوی نے شوہر کے فون میں کم عمر لڑکی کی تصویر دیکھ کر شوہر پر چاقو سے حملہ کردیا لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ تصویر خود اسی خاتون کی ہے۔

شکی بیوی اپنی تصویر نہ پہچان سکی، موبائل میں تصویر دیکھ کر شوہر پر حملہ کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ہفتے قبل میکسیکو کے شہری کی جانب سے ہنگامی نمبر پر پڑوس میں ہونے والے

رپورٹ کے مطابق درمیانی عمر کی خاتون اپنے شوہر کے موبائل میں کم عمر لڑکی کی تصویر دیکھ کر اشتعال میں آگئی اور خاتون نے شوہر کو وضاحت کا موقع دیے بغیر چاقو سے حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ شوہر بیوی کے حملے میں شدید چوٹوں سے محفوظ رہا اور اپنی بیوی کے غصے کو  بھی کافی حد تک دبانے میں کامیاب ہوگیا۔

شوہر نے پولیس اور اہلیہ کو بتایا کہ اسے اپنی بیوی کے ساتھ لی گئی کچھ پرانی تصاویر ملی تھیں جو کہ کچھ سال قبل اس نے اپنے پرانے ای میل میں محفوظ کرلی تھیں، ای میل سے اسمارٹ فون میں ٹراسفر کرتے وقت اسے یہ معلوم نہ تھا کہ یہی تصاویر انہیں نقصان پہنچانے کا باعث بن جائیں گی۔

شوہر نے مزید وضاحت کی کہ یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب وہ بیوی کے ساتھ ڈیٹ  پر تھے، اس وقت ان کی اہلیہ دبلی پتلی تھیں، انہیں میک اپ کرنا اور خود کی دیکھ بھال کرنا پسند تھا لیکن بظاہر  وہ اب بدل گئی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب خود کو ہی پہچان نہ پائیں۔

 بیوی کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے اور زیرحراست بیوی فیصلے کی منتظر ہے رپورٹ کے مطابق اگر بیوی کو سزاسنائی جاتی ہے تو وہ جیل بھی جاسکتی ہے ۔

گھریلو جھگڑےکی اطلاع دی گئی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0