شہباز شریف نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا۔

شہباز شریف نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرائیں، یہ ہماراآئینی حق ہے۔

لیگی صدر نے مطالبہ کیا کہ سیکشن 95(5)  کا تقاضہ ہے کہ ڈالے گئے ووٹوں کا مارجن 5 فیصد سے کم ہوتو دوبارہ گنتی کرائی جائے، سیکشن 95(6 )کے تحت مجموعی رزلٹ سے قبل دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضے یقینی بنائیں گے۔

واضح رہےکہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب ہوئے اور (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے جب کہ (ن) لیگ نے حلقے میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ووٹوں کے فرانزک آڈٹ کی بھی درخواست دی ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0