شہزاد رائے کِس فلم میں اداکاری کرنے والے ہیں؟

معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ’الف نون‘ کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر تک کردیا جائے گا۔

شہزاد رائے کِس فلم میں اداکاری کرنے والے ہیں؟

حال ہی میں گلوکار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان احسن خان نے ان کی فلم سے متعلق سوال کیا۔

اس پر شہزاد رائے نے کہا کہ ستمبر میں ہم شوٹنگ کیلئے جائیں گے تو انشاء اللہ فلم اگلے سال تک مداحوں کیلئے پیش کردی جائے گی۔گلوکار نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم میں میوزک سمیت ہر چیز خاص ہوگی۔خیال رہے کہ شہزاد رائے کی فلم الف نون 1965 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کیے جانے والی کامیڈی سیریز الف نون کا ری میک ہے جس میں شہزاد الن جب کہ اداکار اور کامیڈین فیصل قریشی ننھا کا کردار ادا کریں گے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0