طلاق کی افواہوں کا سلسلہ کیسے شروع ہوا؟ صنم جنگ نے ساری کہانی بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے دیگر ستاروں کی طرح میزبان واداکار صنم جنگ کو بھی اپنی طلاق کی افواہوں سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور اب انہوں نے اس پورے معاملے کی تفصیل بتائی ہے۔

طلاق کی افواہوں کا سلسلہ کیسے شروع ہوا؟ صنم جنگ نے ساری کہانی بتادی

حال ہی میں صنم جنگ اور نادیہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور گفتگو کے دوران میزبان احسن خان نے صنم جنگ سے ان کی طلاق کی افواہوں اور پھر وضاحت سے متعلق سوال کیا۔

صنم نے بتایا کہ میری ساس کو کالز آنے لگیں اور ان سے پوچھا جانے لگا کہ کیا قسام نے دوسری شادی کرلی ہے؟ جس پر میری ساس کو  وضاحت دینا پڑتی کہ ایسا کچھ نہیں ہوا جب کہ دوسری طرف امریکا میں قسام کو کالز کرکے پوچھا جاتا کہ تم اور صنم کیوں ساتھ نہیں رہتے ؟

صنم نے بتایا کہ قسام کی جاب امریکا میں ہے اور ہم وقتی طور پر پاکستان میں ہیں، جلد ہی امریکا شفٹ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر قسام کی مجھے کالز آتیں کہ یہ سب کیا ہے ؟میں نے قسام سے کہا تم ہی نہیں میں بھی بدنام ہورہی ہوں۔

صنم جنگ نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر دور دراز سے لوگوں کی کالز آتیں کہ کیا ہوا ہے حتیٰ کہ ساتھی اداکار زاہد احمد نے بھی میسیج کرکے پوچھا کہ صنم تم ٹھیک تو ہے، امید ہے یہ سب جھوٹ ہے۔

طلاق کی افواہوں کے آغاز اور پھر صنم کے اعتراف سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے قسام کی تصویر پر کسی مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو دکھتے ہی نہیں، پھر کسی نے لکھا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے ، ایک اور اکاؤنٹ سے ہماری طلاق کے بارے میں لکھا گیا۔

صنم نے بتایا پھر ایک صارف نے مجھ سےسوال کیا آپ کو قسام نے طلاق کیوں دی تو مجھے اتنی ہنسی آرہی تھی کہ میں نے ازراہ مذاق لکھا کہ ’’آپ کی وجہ سے‘‘

انہوں نے کہا کہ میرے اس جواب کے بعد سے اس پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0