طویل جھگڑے کے بعد سنیل گروور اب کپل شرما کے گن گانے لگے

ممبئی: بالی ووڈ کامیڈین سنیل گرور طویل جھگڑے کے بعد اب کپل شرما کے گن گانے لگے۔

طویل جھگڑے کے بعد سنیل گروور اب کپل شرما کے گن گانے لگے

مقبول ترین کامیڈی شو ’ کپل شرما ‘ میں ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کرنے والے سنیل گروور کا کچھ عرصے بعد شو کے میزبان و ساتھی کامیڈین کپل شرما سےجھگڑا ہوگیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے شو چھوڑ کر اپنا شو شروع کیا جوکہ کامیاب نہ ہوسکا۔

طویل عرصے بعد سنیل گروور اچانک ہی کپل شرما کے گن گانے لگے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کپل سے ناراضی کے حوالے سے کہا کہ میں کبھی بھی کپل سے ناراض نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہ اتنا ہنس مکھ اور مزاحیہ ہے کہ اس سے ناراضی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ بے تاج کامیڈی کی وجہ سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والے سنیل گروور ان دنوں ویب سیریز ’ تندیو ‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0