عائشہ عمر اداکاری کے بعد کاروباری دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر اب کاروباری دنیا میں بھی قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

عائشہ عمر اداکاری کے بعد کاروباری دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

عائشہ عمر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی برانڈ ’عائشہ او بیوٹی‘ کی بنیاد خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یعنی 8 مارچ کو رکھیں گی۔

عائشہ عمر کی برانڈ کا دارومدار خالص اور قدرتی پروڈکٹس پر ہو گا جب کہ ان کی برانڈ میں کس طرح کی پروڈکٹس شامل ہوں گی اس حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات اداکاری کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔

چند روز قبل اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنی بیوٹی پروڈکٹس کی برانڈ بنائی اور اداکار میکال ذوالفقار نے بھی اپنا سیلون کھولا تھا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0