عالمی ایوارڈ یافتہ کورین ہدایتکار کورونا کے باعث جاں بحق

عالمی ایواڈ یافتہ معروف کورین ہدایت کار کِم کی ڈُک کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

عالمی ایوارڈ یافتہ کورین ہدایتکار کورونا کے باعث جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 59 سالہ جنوبی کورین ہدایت کار حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

معروف کورین ہدایت کار کِم کی ڈُک کورونا کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور طبیعت زیادہ بگڑنے کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے۔

کِم کی ڈُک نے 1996 میں فلم 'کروکوڈائل' کی ہدایتکاری کرتے ہوئے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا جس کے بعد وہ کانز، وینس اور برلن فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے جنوبی کورین ہدایتکار بن گئے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0