عالمی برادری مودی سرکار کو عسکریت پسندانہ ایجنڈے سے باز رکھے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہے، عالمی برادری فاشسٹ مودی سرکار کو عسکریت پسندانہ رویے سے باز رکھے۔

عالمی برادری مودی سرکار کو عسکریت پسندانہ ایجنڈے سے باز رکھے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ میں نے 2019 میں اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بھارتی سفاکی کو عیاں کیا،‏ دنیا کو بتایا کہ کیسے فاشسٹ مودی حکومت نے بالاکوٹ واقعے کو انتخابی نتائج ‏کے حصول کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی صحافی کے واٹس ایپ چیٹ سے لیک ہونے والے حالیہ انکشافات نے مودی سرکاری اور بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے، مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا جو پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ واقعے پر پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے کو بڑے بحران سے بچایا لیکن مودی حکومت نے بھارت کوشدت پسند ریاست بنانے کا کام جاری رکھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

پاکستانی ذمہ داری کے باوجود مودی سرکار بھارت کو خطرناک ریاست بنانے پر تلی ہوئی ہے،  ‏مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو دوسرے ممالک کے لیے خطرناک ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، بھارت کی پاکستان کے خلاف 15 سال کی عالمی ڈس انفارمیشن مہم بےنقاب ہوئی، بھارت کے اپنے میڈیا نے گھناؤنے گٹھ جوڑ کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیاں بھی بے نقاب ہوئیں، ہماری حکومت مودی سرکار کی فاشزم کو بے نقاب کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مودی سرکار کو عسکریت پسندانہ ایجنڈے سے باز رکھے، بھارت خطے کو ایک ایسے تنازع کے دہانے پر لے جارہا ہے جس کا خطہ متحمل نہیں ہو سکتا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0