عدالتی فیصلہ آنے تک میشا کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا: قانونی ٹیم

گلوکارہ میشا شفیع کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک میشا شفیع کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

عدالتی فیصلہ آنے تک میشا کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا: قانونی ٹیم

میشا شفیع کی قانونی ٹیم کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ انتہائی گمراہ کن ہے کیونکہ عدالت نےابھی فیصلہ نہیں سنایا بلکہ ابھی تو ٹرائل ہی شروع نہیں ہوا۔

 قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ میشا شفیع کے خلاف ابھی عدالت میں کیس نہیں چلا، عدالتی فیصلہ آنے تک میشا شفیع کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

قانون ٹیم کا کہنا ہےکہ کچھ حلقوں نے ایف آئی اے کے عبوری چالان کی غلط تشریح کی ہے جو

قانونی ٹیم کے مطابق یہ بات باربار شیئربھی کی جا رہی ہے کہ میشا شفیع قصور وار ہیں، ایف آئی اے کی یہ رپورٹ انتہائی گمراہ کن ہے کیونکہ عدالت نےابھی فیصلہ نہیں سنایا۔

قانونی ٹیم کا مزید کہنا تھاکہ میشا شفیع کیس طاقت کے استعمال کی ایک اور بدترین مثال ہے، ایک خاتون کو خاموش کرانے کے لیے قانون کو بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے۔

میشا شفیع کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0