علی ظفر نے پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید کردی

گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید کی ہے۔

علی ظفر نے پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید کردی

پاکستانی راک اسٹار  علی ظفر نے پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹوئٹ کی۔

علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گے۔

پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس میں علی ظفر بھی پرفارم کریں گے۔

لیکن اب گلوکار علی ظفر نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی افتتاحی تقریب استنبول میں ریکارڈ کی جائے گی جسے 20 فروری کو نشر کیا جائے گا۔

پی ایس ایل  6 کی افتتاحی تقریب میں  گلوکار عاطف اسلم، ریپر عمران خان، اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک کے ساتھ نصیبو لعل، آئمہ بیگ، طلحہ انجم اور طلحہٰ یونس بھی پرفارم کریں گے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0