عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے، راجا ریاض

لاہور: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔

عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے، راجا ریاض

لاہور کی بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنائی ، عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں بھی اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔

راجا ریاض نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد موجود لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کررہے ہیں، وزیراعظم اپنے بہترین اور جان نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں ،وزیراعظم عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے۔ اس سے نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز جہانگیر ترین لاہور کی بینکگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کے ہمراہ راجا ریاض سمیت کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی موجود تھے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0