’عمران کہتے تھے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھے تو سمجھ جاؤ وزیراعظم چور ہے‘

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

’عمران کہتے تھے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھے تو سمجھ جاؤ وزیراعظم چور ہے‘

سابق وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جاؤ کہ وزیراعظم چور ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہوتا تو ٹی وی چینل ایک ہینڈسم لیڈر کے پرانے ٹوئٹ نکال کر دکھایا کرتے تھے جن میں عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا ہوتا تھا مگر اب پی ٹی آئی باربار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی ہے مگر ٹی وی چینل خاموش ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0