فحش ویڈیوز کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے معروف بالی وڈ اداکارہ عدالت پہنچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے فحش ویڈیو کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

فحش ویڈیوز کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے معروف بالی وڈ اداکارہ عدالت پہنچ گئیں

گزشتہ سال 67 سالہ بھارتی شہری نے سائبر کرائم کو درخواست دی تھی کہ ایک سرچ انجن پر بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا کا نام لکھا تو ان کی فحش ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں۔

درخواست کے ساتھ شہری نے ثبوت بھی فراہم کیے تھے جس کے بعد اداکارہ اور 22 دیگر افراد کے خلاف فحاشی پھیلانے اور دیگر دفعات کے تحت نومبر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کیس کی سماعت ممبئی کی سیشن کورٹ میں ہوئی تھی جہاں اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا تھاکہ وہ مواد انٹرنیشنل ویب سائٹ کیلئے تھا۔

بعد ازاں سیشن کورٹ نے بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

اب اداکارہ نے بمبئی ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے جس پر سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو 22 فروری تک کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ شرلین چوپڑا نے 2002 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم وہ مخصوص کردار کے علاوہ شناخت نہ بنا سکیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0