فنکار برادری بھی وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

فنکار برادری بھی وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

اعتماد کا ووٹ لینے کے اس فیصلے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی وزیراعظم عمران خان کے حمایتی بن کر سامنے آ گئے ہیں۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے گزشتہ روز کی جانے والی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’کل وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل ہوگی لیکن یہ موضوع نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کب تک ہم اس جیسے سسٹم پر انحصار کرنے والے ہیں جہاں جڑ تک کرپشن ہے، ایسے لوگ جو پیسوں کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں وہ پارلیمنٹ میں موجود ہیں اور ہم یہ جانتے بھی ہیں، بطور قوم ہماری سب سے بری بات یہی ہے کہ ہمیں اس سے کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے‘۔

اداکار ہارون شاہد نے کہا کہ ’چاہے آپ کے 10 یا 10 ہزار فالورز ہوں ہم سب کو فرق پڑتا ہے کیونکہ ہم سب کے پاس ایک آواز ہے، ایک دوسرےکی حمایت کریں‘۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے لیے عمران خان بہترین آپشن ہیں، انہیں ہمارے متحد ہونے کی ضرورت ہے اور یہی ان کا اعتماد کا ووٹ ہے‘۔

وینا ملک نے بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کی اور کہا کہ ’میں کرپشن سے پاک پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوں، میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں‘۔

شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے آپ پر یقین رکھیں، جیسا کہ ہم سب آپ کی امید پر یقین رکھتے ہیں‘

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0