فواد عالم نے کئی منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیے

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کر کے کئی منفرد اعزاز اپنے نام کر لیے۔

فواد عالم نے کئی منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ کے آخری روز چوتھی اننگز میں فواد عالم نے 11 برس بعد شاندار سنچری اسکور کی جو ان کے کیرئیر کی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی۔ اس سے قبل فواد عالم نے 2009 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی۔

فواد عالم نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فواد عالم نے ایشیا سے باہر چوتھی اننگز میں وکٹ پر سب سے زیادہ رکنے والے قومی کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

فواد عالم 360 سے زائد منٹس وکٹ پر موجود رہے جو اس صدی میں ایشیا سے باہر کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ٹائم ہے۔

اس سے قبل اسد شفیق نے برسبین میں 2016 میں چوتھی اننگز میں 336 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0