فوج اور اداروں کے پاس ن لیگ کی سیاست پر لکیر کِھنچ چکی ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج اور اداروں کے پاس ن لیگ کی سیاست پر لکیر کِھنچ چکی ہے، نواز شریف کے بیانیے کی قیمت ن لیگ کو ادا کرنا پڑے گی۔

فوج اور اداروں کے پاس ن لیگ کی سیاست پر لکیر کِھنچ چکی ہے، شیخ رشید

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پہلے کہتے ہیں فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے، پھر اسی فوج سے کہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ ہمیں کرسی پر بٹھاؤ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے کی قیمت انہیں ادا کرنا پڑے گی اور ان کی پارٹی کے اندر سے بھی آواز اٹھے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نوز نے اپنے بیانیے پر 'پول والٹ' (جس میں کھلاڑی بھاگ کر ڈنڈے کی مدد سے چھلانگ لگاتے ہیں)کی جمپ لگائی ہے ، متعدد بار جنرلز کے براہ راست نام لینے کے بعد اب مذاکرات کی بات کرنا منہ کے بل گرنے کے برابر ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہےکہ بنیادی طور پر مریم نواز یہی کہہ رہی ہیں کہ کیسوں میں اُن کی جان چھوڑیں۔

 ان کا کہناہےکہ پہلے تو یہ لوگ کہہ رہے تھے کہ اب بات نہیں ہوگی، یہ کردار ختم ہونے چاہئیں، اب کہہ رہے ہیں بات کرنے کو تیار ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
1