فیروزخان کی طرح علیزے خان کی بھی شوہرسے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ

کراچی: اداکارفیروزخان کی طرح علیزے خان نے بھی شوہرسے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ کی جس سے اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں کی علیحدگی ہوئی بھی ہے یا نہیں۔

فیروزخان کی طرح علیزے خان کی بھی شوہرسے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ

گزشتہ کئی روزسے اداکارفیروزخان اوراہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں لیکن اس متعلق اب تک نہ ہی فیروزخان نے کھل کر لب کشائی کی اور نہ ہی اہلیہ نے۔

انسٹاگرام پراداکارفیروزخان کی طرح علیزے خان نے بھی شوہرسے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ کی۔ پوسٹ میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں اورلکھا کہ انہوں نے خدا سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے ایک ایسا شخص عطا کرے جو مجھے بہت محبت کرے اورمیری حفاظت بھی کرے جس پرخدا نے ان کو بیٹے سے نوازا۔ اس پوسٹ میں اداکارہ نے شوہرفیروزخان کا زکرنہیں کیا۔

اس سے قبل فیروزخان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پربیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویراپ لوڈ کی جس میں انہوں نے ’فورایور ون‘ یعنی ہمیشہ ساتھ رہنے والا، لکھا تھا اورانہوں نے بھی اپنی پوسٹ میں اہلیہ کا زکرنہیں کیا تھا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0