فیصل قریشی کا ٹرولنگ کرنے والوں کو سخت پیغام

پاکستان کے سینئر اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ٹرول کرنے والے صارفین کیلئے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

فیصل قریشی کا ٹرولنگ کرنے والوں کو سخت پیغام

کچھ روز قبل فیصل قریشی کے پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لائیو شو کے دوران خاتون ٹک ٹاکر پر برس پڑے۔

اہم میزبان نے اب انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے وضاحت پیش کی اور لکھا کہ کسی کی تصیح کرنے کی کوشش کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ اسے نیچا دکھایا جارہا ہو،  میں اس اسٹیج پر ہوں جہاں ٹرولنگ کے وقت اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا کیونکہ یہ بھی بدسلوکی کی ایک قسم ہے۔

انہوں نے تعجب کا اظہار کیا اور لکھا مجھے سمجھ نہیں آتا ہم ہر اس چیز کو فروغ کیوں دیتے ہیں جو منفیت کا باعث ہوتی ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0