قرآن پاک کی بے حرمتی کی منصوبہ بندی کرنے والے 5 افراد گرفتار

بیلہجئیم نے ملک کے امن و امان کے خطرے کے پیش نظر پانچوں ملزمان کو ملک بدر کر دیا

قرآن پاک کی بے حرمتی کی منصوبہ بندی کرنے والے 5 افراد گرفتار
 یورپ کی اسلام دشمنی گاہے گاہے دیکھنے کو ملتی رہتی ہے تاہم اس حوالے سے مومنین بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتے اور تماشبینوں کے ارادوں کے آگے بند باندھتے رہتے ہیں۔تازہ ترین واقعہ بیلجیم میں پیش آیا ہے جہاں کچھ لوگوں نے قرآن پاک کی گستاخی کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔بیلجیم نے مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لیے قرآن پاک کی بے حرمتی کی منصوبہ بندی کرنے والے ڈنمارک کے 5 شہریوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد”اسٹرام کورز“یاہا”رڈ لائن“کے اراکین تھے، جس کی سربراہی ڈنمارک کے اسلام مخالف اور مائیگریشن مخالف انتہا پسند راسموس پلوڈان کر رہے ہیں۔گروپ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے پیچ کے مطابق پلوڈان خود فرانس میں گرفتار ہوئے تھے اور وہاں سے انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا۔

اسٹرام کورز یورپ کے شمالی خطے (اسکینڈینیویا) میں اشتعال انگیز اقدامات کے لیے مشہور ہے اور بیلجیم کے حکام کا ماننا ہے کہ گروپ نے دارالحکومت برسلز کے ضلع مولن بیک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جہاں مراکش سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

پولیس نے مبینہ منصوبے کے حوالے سے حقائق برسلز میں واقع پراسیکیوٹر کے دفتر کو بھیج دیے تھے۔عراقی مہاجر کے بیٹے اور بیلجیم کے سیکریٹری آف اسٹیٹ فار مائیگریشن و مہاجرین سیمی مہدی نے پانچوں ملزمان کی گرفتاری کا خیر مقدم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا اور انہوں نے اس پر عمل کیا’۔بیان میں کہا گیا کہ ‘ان افراد کو ملک میں رہنے کی اجازت اس لیے نہیں دی گئی کیونکہ وہ بیلجیم کے امن و امان کے لیے خطرہ تھے۔
قبل ازیں پلوڈن نے 30 اکتوبر کو فیس بک پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ کوپن ہیگن میں فرانسیسی قونصل خانے نے اپنے حکام کو آگاہ کیا ہے کہ میں 11 نومبر کو پیرس میں قرآن کی بے حرمتی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں۔یاد رہے کہ رواں برس اگست میں سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر جھڑپیں ہوئی تھیں اور شدید احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران پولیس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0