قومی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے عمران بٹ کا ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ

قومی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ لیا۔

قومی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے عمران بٹ کا ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں دو کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جن میں عمران بٹ اور نعمان علی شامل ہیں۔

میچ سے قبل عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔

پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اوپننگ جوڑی میدان میں اتری تو جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں ہی گر گئی۔

شاہین شاہ آفریدی کی بال پر ایڈن مارکرم سلپ پر کیچ دے بیٹھے اور سلپ فیلڈنگ پر موجود قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا شاندار کیچ پکڑا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0