'لانگ مارچ ضمنی اور سینیٹ الیکشن کے بعد ہو گا اور حکومت کے مستعفی ہونے تک جاری رہے گا'

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ضمنی اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ ہو گا اور لانگ مارچ حکومت کے مستعفی ہونے تک جاری رہے گا۔

'لانگ مارچ ضمنی اور سینیٹ الیکشن کے بعد ہو گا اور حکومت کے مستعفی ہونے تک جاری رہے گا'

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ایسا نہیں ہے کہ آنکھیں بند کر کے دریا میں چھلانگ لگا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ پہلے ضمنی اور سینیٹ الیکشن ہوں گے، پھر لانگ مارچ ہو گا اور لانگ مارچ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت مستعفی نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دھرنے کی مخالف ہے لیکن ان کے فیصلے میں لچک ہے، پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری نہیں لیکن جس وقت استعفے دینے کی بات کرتی ہے وہ درست ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0