لاہور: سروسز اسپتال سے گدے چوری ہونے کا انکشاف

لاہور کے سروسز اسپتال میں مبینہ طور پر بیڈز کے گدے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور: سروسز اسپتال سے گدے چوری ہونے کا انکشاف

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سروسز اسپتال کا ایک ملازم اسٹریچر پر   گدے لا کر سرکاری ایمبولینس میں رکھ رہا ہے۔

واقعہ سامنے آنے کے بعد اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر سعید کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر افتخار کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ایمبولینس ڈرائیور علی افضل کو معطل اور ہیڈ ڈرائیو  ررانا سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0