لاہور: سسرالیوں نے 19 سالہ بہو کو گلا دبا کر قتل کردیا

لاہور میں سسرالیوں نے بہو کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر دیا۔

لاہور: سسرالیوں نے 19 سالہ بہو کو گلا دبا کر قتل کردیا

پولیس کے مطابق 19 سالہ شکیلہ کے قتل کا افسوسناک واقعہ کاہنہ کے علاقے ظہور ٹاؤن میں پیش آیا جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو شکیلہ پر تشدد کیا اور گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکیلہ کا باپ فوت ہو چکا ہے اور وہ ضعیف ماں کے ساتھ رہتی تھی، شکیلہ کی 6 ماہ قبل بشارت نامی شخص سےشادی ہوئی تھی اور  شکیلہ کے سسرال میں غربت کی وجہ سے  اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس نے مقتولہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0