لاہور میں خاتون کے اغوا اور زیادتی کی کوشش ناکام، ایک ملزم ہلاک

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں ڈولفن پولیس نے خاتون کو اسلحے کے زور پر اغوا اور زیادتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔

لاہور میں خاتون کے اغوا اور زیادتی کی کوشش ناکام، ایک ملزم ہلاک

4 مسلح ملزمان خاتون کو اغوا کرکے عزت لوٹنے کیلئے ویرانے میں لے جانے کی کوشش کررہے تھے کہ ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانڈ کرتے ہوئے خاتون کی عزت کو محفوظ بنالیا اور خاتون کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ لیاقت آباد منتقل کردیا۔

ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ رکشہ سوار خاتون کو 4 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغواء کیا، ٹیم کے پہنچنے پر ملزمان نے ڈولفن پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی جو ریکارڈ یافتہ ہےجس کے خلاف ہوائی فائرنگ وشراب نوشی کے متعدد مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

رکشہ ڈرائیور عادل نے بیان دیا کہ ملزمان ممتاز نامی خاتون کو اغواء کرکے ساتھ لے جانا چاہ رہے تھے، چاروں ملزمان کے پاس اسلحہ تھا اور نشے میں دھت تھے۔

دوسری طرف مقتول جہانگیر کے اہلخانہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پیکو روڈ کو بلاک کردیا اور اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جعلی پولیس مقابلے میں جہانگیر کو قتل کیا گیا، جہانگیر کسی قسم کی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھا۔

سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا اور 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0