لاہور ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار نہیں دی: شہزاد اکبر

وفاقی مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار نہیں دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار نہیں دی: شہزاد اکبر

 ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آئیں جب کہ ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ ایف آئی اے کے نوٹسز درست تھے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ٹرائل ہو گا کرپٹ ٹولے کی مزید چیخیں سنائی دیں گی،بلاول بھٹو اور مریم نواز چوہے بلی کا کھیل کھیل رہے ہیں، فوج کو مذاکرات کی دعوت کے بعد ن لیگ کے بیانیے کا فراڈ سامنے آ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں جب کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ علاقائی پارٹیاں بن چکی ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0