لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہبازگل کو انڈے پڑ گئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں انڈے مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہبازگل کو انڈے پڑ گئے

سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے درج مقدمہ کے اخراج کے کیس میں پیشی کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے جہاں ان کو 2 انڈے مارے گئے جب کہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔

نمائندہ جیونیوز کے مطابق جب شہباز گل لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو وہاں پہلے سے مسلم لیگ ن کے کارکن بھی موجود تھے جن میں موجود ایک شخص نے ان پر دو انڈے پھینکے۔

اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے انڈے مارنے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جسے بعد میں پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔

اس دوران ایک خاتون نے بھی احتجاج کرتے ہوئے 'آٹا چور' اور 'چینی چور' کے نعرے لگائے۔

'انہوں نےاپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے'

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ انہوں نےاپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے مگر وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے،ہم ایک تھپڑکےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے،ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0